عراق : پرہجوم مارکیٹ میں خود کش دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک ‘ 15 زخمی

10  مئی‬‮  2019

بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں واقع ایک مارکیٹ میں خود کش بم دھماکے میں11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے واقعہ کی تصدیق کردی۔سینئر پولیس افسر کے مطابق ’جمیلہ مارکیٹ میں

ہجوم کی موجودگی میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ۔رپورٹ کے مطابق تاحال خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔اس ضمن میں طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں 8 افراد کی لاشیں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب روزہ افطار کرنے کے بعد شہری گھروں سے نکلے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔رواں برس 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ایک برس قبل دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…