فلپائنی صدر کی جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے قتل کی دھمکی

8  اگست‬‮  2018

منیلا (این این آئی)فلپائن کے صدر روڈو ریگو دوتیرتے نے اپنے ملک کی پولیس کے سینئر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، دوبارہ جرم کرنے پرانہیں قتل کردیا جائے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق فلپائنی صدر نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔ اس موقع پرمبینہ طورپر سنگین جرائم میں ملوث 102 پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔ صدر دو تیرتے نے کہا کہ اگر یہ لوگ(پولیس اہلکار) دوبارہ جرائم کے مرتکب ہو تو میں

انہیں قتل کرنے کا حکم دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے کیسز کی الگ الگ جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم اپنے جرائم سیباز نہ آئے تو تمہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دوں گا۔ چاہے چھوٹا جرم کرو یا بڑا جرم کرو، تمہیں ہرحال میں اس کی کڑی سزا بھگتنا ہوگی۔انہوں نے جرائم میں ملوث مشتبہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سیمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میں ان مجرموں کے قتل کا حکم دوں تو انسانی حقوق کا واویلا نہ کرنا کیونکہ میں پہلے ہی انہیں وارننگ دے چکا ہوں۔خیال رہے کہ فلپائن میں پولیس سے منسلک اہلکار کرپشن، ریپ اور منشیات کیدھندے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…