اہم خلیجی ملک کی حکومت نے دو شادیاں کرنے والے مردوں کو خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کردیا، حیرت انگیز تفصیلات جاری

2  مارچ‬‮  2018

ابو ظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو بیویاں رکھنے والے مردوں کوہاؤسنگ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات نے اْن اماراتی مردوں کو ہاوسنگ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی دو بیویاں ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ترقیاتی انفرااسٹرکچر ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران

اس بات کا اعلان کیا کہ جو اماراتی شہری دو بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاؤسنگ سکیم کے تحت الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ الاؤنس کے خواہش مند افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ دوسری بیوی کو اْسی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کریں جو پہلی بیوی کو حاصل ہیں۔اس کے علاوہ نیشنل کونسل اجلاس کے شرکاء نے مردوں کیلئے دوسری شادی ممکن بنانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…