دبئی میں انسان کے متباد ل اسمارٹ پولیس مرکزکا افتتاح

14  فروری‬‮  2018

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی جلد ہی اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل کرنے والا ہے۔ دبئی کی سڑکوں پر روبوٹ ٹریفک پولیس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جلد ہی پوری ٹریفک پولیس اور اس کے دیگر محکموں میں بھی روبوٹ تعینات کر کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں دبئی پولیس کے اسمارٹ سروسز جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد ناصر الرزقی نے کہاکہ دبئی میں انسان کے متباد ل اسمارٹ پولیس مرکزکا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مرکز دبئی ایمرٹیس میں جدید ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کی مدد حاصل کرے گا۔ روبوٹ پولیس کے بعد دبئی کی سڑکوں پر جلد ہی بغیر ڈرائیور خود کار گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔

دبئی شہر دنیا کے جدید آئیڈیاز کے مطابق آگے بڑھنے والے 10 شہروں میں شامل ہے۔ اسی ضمن میں پروگرام آئیزکا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد دبئی میں سرکاری سطح پر لگائے گئے تمام کیمروں کو باہم مربوط کرنا اور ان کیمروں کی رینج میں آنے والے افراد کی شناخت، موٹر فٹ پرنٹ اور چہرے کی شناخت ممکن بنائے جا سکے گی۔ اس طرح دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے گا۔بریگیڈیئر الرزقی نے بتایا کہ پولیس مرکز میں اسمارٹ سروسز کوغیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گذشتہ برس ستمبر میں اس مرکز کے افتتاح کے بعد اس میں روزمرہ کے کاموں کی انجام دہی کے لیے 1000 روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں، جو بغیر انسانی مدد کے خودکار طریقے سے اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…