سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا کیونکہ ۔۔! وجہ ایسی جس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا

14  فروری‬‮  2018

جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی کا کا سر قلم کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری شوکت داؤد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت داؤد خان کا سرقلم کر دیا ۔

واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ دریں اثنا سعودی عرب کے علاقے القصیم کی صنعتی کالونی میں ایک فلیٹ میں صندوق میں بند ایک سعودی شہری کی لاش کا پتا چلا۔ پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق القصیم میں پولیس کے رجمان میجربدر السحیبانی نے نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو بریدہ شہر کی صنعتی کالونی میں ایک سعودی شہری کی وفات اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کیے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک بکس میں لاش پائی گئی۔ یہ لاش فلیٹ میں فوت ہونے والے ایک تیس سالہ مقامی شہری کی تھی۔ اس فلیٹ میں اس کے ہمراہ ایک ساٹھ سالہ شخص بھی رہ رہا تھا۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کے فوت ہونے کے بعد لاش کو اس نے صندوق میں بند کیاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق فلیٹ سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں قبضے میں لینے کے بعد مشکوک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف شہری کی لاش صندوق میں بند کرنے اور منشیات کا دھندہ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…