ہمارے تمام شہری فوری طورپر واپس آجائیں،کسی کے غلام نہیں، اہم ملک کے صدر نے بڑے خلیجی ملک پرپابندی لگادی،دھماکہ خیز اعلان

11  فروری‬‮  2018

فلپائن (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن اور کویت کے درمیان ایک مرتبہ پھر بحران شروع ہوگیا۔ فلپائنی صدر نے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شہری سفر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وہ فلپائنی ایئرلائن سے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کو کویت میں مقیم فلپائنیوں کو سفر کی سہولت مفت فراہم کرنے کی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران کویت میں مقیم ایک فلپائنی خادمہ کے ساتھ زیادتی پر فلپائنی صدر نے کویت کے لئے کارکن برآمد کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ بعد ازاں سفارتی کوششوں کے باعث فلپائنی انتظامیہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویتی حکومت سے اپیل کی کہ کویت میں مقیم فلپائنیوں کو حقوق دیئے جائیں نیز ان کے ساتھ انسانی بنیادوں پرمعاملہ کیا جائے۔ بحران ٹلنے کے چند دن بعد ہی جمعرات کو کویت میں مقیم ایک لبنانی تارک وطن کے گھر پر چھاپا مارا گیا جو عدالت کو متعدد مالی مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گھر میں موجود فریزر میں فلپائنی خادمہ کی لاش رکھی ہوئی ہے جو ایک سال سے لاپتہ ہے۔ وسائل اطلاعات میں خبر پھیلتے ہی فلپائن اورکویت کے درمیان بحران پیدا ہوگیا۔ فلپائنی صدر نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کویتسے مخاطب ہوئے کہا کہ آخر ہمارے شہریوں کا قصور کیا ہے کہ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔میں کویت میں مقیم اپنے ہم وطنو ں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ72گھنٹے کے اندر وطن واپس آجائے۔جو سفر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وہ قومی ایئر لائن سے مفت سفر کرسکتا ہے۔ میں تمام عرب ممالک کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ فلپائنی شہری کسی کے لونڈی اورغلام نہیں۔ اگر یہی معاملہ ہم فلپائن آنے والے تمہارے شہریوں کے ساتھ کریں تو تمہارا کیا رد عمل ہوگا۔دریں اثناء کویتی حکام نے کہا ہے کہ فریزر سے ملنے والی فلپائنیخادمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم اتوار کو کریں گے۔ انہیں نعش سے برف پگھلنے کا انتظار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…