ڈی کوک بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

6  فروری‬‮  2018

کیپ ٹاؤن(این این آئی) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک انجری کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈی کوک کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے 2 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ وہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دیگر 4 میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق ڈی کوک کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں ہاتھ کی کلائی میں شدید درد کا سامنا تھا اور درد کی شدت کے باعث ان کی کلائی سوجھ چکی ہے۔ڈی کوک گزشتہ دس روز کے دوران انجری کا شکار ہونے والے تیسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل اے بی ڈویلیئرز اور کپتان فاف ڈپلوسی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ڈی کوک کے بعد ہینرچ کلاسین واحد وکٹ کیپر ہیں جنہیں ممکنہ طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور وہ بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن ون ڈے میں ڈیبیو کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف 6 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…