زیادتی اور استحصال،اب فلپائنی شہری کویت میں کام نہیں کریں گے،فلپائنی صدر

21  جنوری‬‮  2018

منیلا (این این آئی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کے شہریوں کے کویت جا کر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔ ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ کویت میں فلپائنی شہریوں کو وسیع پیمانے پر استحصال اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے حکم دیا کہ اب فلپائنی شہری کویت جا کر کام نہیں کریں گے۔

صدر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی خبروں کے بعد کہ کویت میں فلپائنی شہریوں کو وسیع پیمانے پر زیادتی اور استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے، صدر ڈوٹیرٹے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔صدر ڈوٹیرٹے کے ترجمان ہیری روکے نے مزید کہا کہ اس خلیجی ملک میں بالخصوص خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چند ایک واقعات میں خواتین ہلاک بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ صدر ڈوٹیرٹے کے اس فیصلے کے بعد لیبر سیکرٹری سیلوسٹر بیلو نے حکم جاری کر دیا ہے کہ اب فلپائنی شہری کام کرنے کی غرض سے کویت نہیں جائیں گے۔فوری طور پر کویتی حکومت نے صدر ڈوٹیرٹے کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔روکے کے مطابق کویت جا کر ملازمت کرنے والے فلپائنی شہری کافی زیادہ مسائل کا شکار ہیں اور اس پابندی کے بارے میں کافی پہلے سے غور کیا جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…