سپین میں وانین کی خلاف ورزی، فیس بک پر 14لاکھ 40ہزار ڈالر جرمانہ

13  ستمبر‬‮  2017

میڈرڈ (این این آئی ) سپین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر قوانین کی خلاف ورزی پر 14 لاکھ 40 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق سپین کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اس نے صارفین کے نجی ڈیٹا تک مشتہرین کی رسائی روکنے میں ناکامی پر فیس بک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ فیس بک نے سپین میں اپنے صارفین کی نجی معلومات اکھٹی کیں اور انہیں واضح طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ

معلومات کیسے استعمال کی جائیں گی۔ کہ فیس بک نے جو ڈیٹا اکٹھاکیا اس میں صارف کے نظریات، مذہبی عقائد، ذاتی پسند ناپسند اور دیگر معلومات شامل ہیں۔ فیس بک کی پرائیوسی پالیسی میں عمومی اور غیر واضح قسم کے قوائد و ضوابط موجود ہیں اور صارفین کی ذاتی معلومات اکھٹی کرنے سے قبل ان کے علم میں یہ بات نہیں لائی جاتی جو کہ معلومات کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کا مزید کہناتھاکہ ایک صارف نے فیس بک سے درخواست کی کہ اس کی جو بھی معلومات اکٹھی کی گئی ہیں اسے فیس بک کے سرور سے ہٹایا جائے لیکن فیس بک نے ایسا نہیں کیا۔ مگر جب اس سلسلے میں فیس بک سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…