کابل میں بڑے حملے،16افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،انتہائی افسوسناک خبر

1  مارچ‬‮  2017

کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں 16افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں 20شدت پسند مارے گئے۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں 16افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ،

طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکے سے اڑا دی۔نائب ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔دوسرے حملے میں ایک پیدل خودکش حملہ آور نے خود کو مشرقی کابل میں واقع انٹیلی جنس کے دفتر کے باہر خود کو اڑا دیا۔پبلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان اسماعیل خواسی کا کہناہے کہ حملوں میں 16افراد ہلاک اور35کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں 20شدت پسند ہلاک ہوگئے۔صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹریننگ کیمپ پر فضائی حملے کے نتیجے میں 20شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع خانشین میں کی گئی جس میں طالبان کے ایک ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 20جنگجو مارے گئے۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شدت پسندوں کی منشیات بھی تباہ ہوگئی۔فضائی کاروائی کے بار ے میں مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں کہ یہ کاروائی افغان فضائیہ نے کی یا امریکی فورسز نے کی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…