کون سا دن ترکی اور یورپ کیلئے انتہائی خطرناک ۔۔۔‘ پیرس حملوں کی پیشگوئی کرنے والے نجومی نے پھر بڑی تباہی کی خبر دے دی

8  مارچ‬‮  2016

لندن(نیوز ڈیسک) پیرس میں دہشت گردی کے حملوں کی پیش گوئی کرنے والے برطانوی نجومی پیٹر سٹاکنگر(Peter Stockinger) نے اب ترکی اور یورپ کے لیے انتہائی بری پیش گوئی کر دی ہے۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ ’’بدھ کا دن ترکی اور یورپ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس روز سورج گرہن لگنے جا رہا ہے اور اس گرہن سے یورپ اور ترکی میں کوئی تباہ کن قدرتی آفت آ سکتی ہے اور ان ممالک کی کسی اہم شخصیت کا قتل بھی ہو سکتا ہے۔9مارچ بروز بدھ کو سیارے کسی خاص واقعے کے لیے ایک قطار میں آ رہے ہیں۔ ‘‘برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں سورج گرہن بدھ کے روز صبح کے اوقات میں لگے گا۔ماہرین کے مطابق بدھ کو لگنے والا سورج گرہن سیرو زسیریز130(Saroz Series 130)کا حصہ ہے۔ اس سیریز کے تحت سورج گرہن 1096ء میں لگنے شروع ہوئے تھے اور یہ 2394ء تک جاری رہے گی۔سیروز (Saroz)وقت کے تعین کے ایک پیمانے کا نام ہے جس کے ذریعے سورج اور چاند گرہن کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ ایک سیروز 18سال 11دن اور 8گھنٹے پر محیط ہوتا ہے۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ ’’بدھ کے روز زیادہ تر مصر، اٹلی، سپین، ترکی، آرمینیا، فرانس، پرتگال اور جرمنی اس ممکنہ تباہی سے دوچار ہو سکتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ پیٹر نے گزشتہ سال 13ستمبر کو لگنے والے سورج گرہن پر کسی بڑے سانحے کی پیش گوئی کی تھی جو 13نومبر کو پیرس حملوں کی صورت میں رونما ہوئی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…