بالوں کی مخصوص مصنوعات گردے خراب کرسکتی ہیں، ماہرین

1  اپریل‬‮  2024

تیونس(این این آئی) ہیئر سیلون میں بالوں کو سیدھا کروانے کیلئے آئی نوجوان خاتون کو گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد طبی ماہرین نے بالوں کی مصنوعات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا گیا ہے جس میں ایک 26 سالہ تیونس کی خاتون جون 2020 سے جولائی 2022 کے درمیان ہیئر سیلون میں متعدد سیشنز کے دوران گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں۔

رپورٹ فرانسیسی ڈاکٹروں نے تیار کی جسے جریدے کے ایڈیٹر کے پاس بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بالوں کو ہموار اور سیدھا کرنے والی بعض مصنوعات کو گردوں کے نقصان سے منسلک کیا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ جب خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو انہیں پہلے سے کوئی طبی مسائل درپیش نہیں تھے۔ خاتون کوالٹی، بخار، اسہال اورکمر میں شدید درد تھا۔ڈاکٹروں نے تحقیق کے بعد نوٹ کیا کہ علامات انہی دن ظاہر ہوئیں جن جن دنوں خاتون سیلون گئیں۔

خاتون نے ہیئر سیلون میں ہر سیشن کے دوران کھوپڑی پر زخم اور جلن کی اطلاع دی۔ معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے خون میں creatinine کی سطح بڑھی ہوئی تھی جو کہ بالوں کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نتیجہ ہے۔خاتون جب سیلون جاتیں تو ہیئر اسٹائلسٹ ان کے بالوں پر ایک کریم لگاتا جس میں 10 فیصد glyoxalic acid ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل وہی ہے جسے محققین گردوں کیلئے مضر بتاتے ہیں۔ایڈیٹر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گلائی آکسیلک ایسڈ جو کہ گرودوں کیلئے زہر ہے، ایسی مصنوعات سے پرہیز کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ ایسی مصنوعات پر پابندی عائد کردی جائے۔ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل میں 26 مریضوں کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بالوں کو سیدھا کروانے کے بعد گردے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…