چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز پاکستان گئیں

22  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ، چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا۔ پاکستان نے چین سے 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ وفاق نے پابندیاں سخت کرنے بارے تجاویز صوبوں کو بھجوا کر ان سے رائے طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی

حکومت نے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔پہلے فیز میں شام چھ تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز کی تجویز ہے۔ پہلے فیز میں شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی ، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلائو نہ رکنے پر لاک ڈائون کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…