امریکا نے کورونا دوا بنانے کیلئے پاکستانی ماہرین کی خدمات لینے کیلئے بات چیت کا آغاز

6  مئی‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی بائیو فارما سوٹیکل کمپنی گیلیڈ سائنسز نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی اپنی ممکنہ دوا ریمڈیسیویرکو ترقی پذیر ممالک تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور بھارت میں دوا ساز کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گیلیڈسائنسز نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن کن کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے مگر ا ن کا کہناتھاکہ ممکنہ دوا کو یورپ ،

ایشیا اور دیگر ترقی پذیر دنیا تک پہنچانے کے لیے کیمیکل اور دوا ساز اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں گیلیڈ نے کہا کہ وہ ریمڈیسیویر کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تیاری کے لییپ اکستان اور بھارت میں کچھ دوا ساز اداروں کوطویل المدتی لائسنزجاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔ گیلیڈ کا کہنا تھا کہ وہ دوا کی تیاری کے لیے ان کمپنیوں کو ٹیکنالوجی مہیا کرے گی۔بنگلا دیش کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی بیگزمکو فارماسوٹیکل رواں مہینے ریمڈیسیویر کی تیاری شروع کر دے گی۔ایف ڈی اے کی منظوری سے قبل ریمڈیسیویر صرف اور صرف کلینیکل ٹرائلرز کے لیے رجسٹرڈ مریضوں کو دینے کی اجازت تھی۔گیلیڈ کا کہنا تھا کہ وہ دوا کی وسیع پیمانے پر تیاری اور دنیا بھر میں فراہمی کے لیے پارٹنرز کا ایک کنسورشیم بنانے پر کام کر رہی ہے جب کہ دوا کی فراہمی کے لیے یونیسیف کے ساتھ بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…