میری زندگی کی کہانی فلم بنانے کے لائق ہے، نورا فتحی

16  اپریل‬‮  2024

اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کے مشہور رقاصہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ انکی زندگی کی کہانی فلم بنائے جانے کے قابل ہے۔نورا فتحی اس وقت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے گیتوں میں پرفارمنسز سے مداحوں کے دل جیتے جن میں دلبر، راک دا پارٹی، کسو، کمریا اور او ساقی بھی شامل ہیں۔ نورا کئی عرصے سے بالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں، انہوں نے کچھ روز قبل اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی دنوں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انکی زندگی اور بالی ووڈ میں محنت کی کہانی دستاویزی فلم بنانے کے لائق ہے۔ نورا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگوں کو ایک عام سی لڑکی کی بالی ووڈ میں ایک عام جگہ تک آنے اور پھر تمام تر نامساعد حالات کے باوجود نئی زبان سیکھ کر انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کہانی کا علم ہو۔انکا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک کہانی ہے اور ایک دن میں ایک دستاویزی فلم بنانا چاہوں گی اور اس بارے میں بات کرنا چاہوں گی کہ نورا نامی یہ عام لڑکی جو بھارتی بھی نہیں ہے، وہ کس طرح بالی ووڈ میں آئی اور یہاں گھل مل گئی۔

اس لڑکی نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر نئی زبان سیکھی۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں نے اس لڑکی سے کہا کہ وہ یہ سب نہیں کر پائے گی لیکن اْس نے ایسا کرکے دکھایا اور عالمی شہرت حاصل کی۔ نورا نے مزید کہا کہ یہ میری کہانی ہے، میرا خیال ہے کہ میری زندگی دستاویزی فلم بننے کے لائق ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…