غلط بٹن دبانے پر خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئیں

8  اپریل‬‮  2024

ورجینیا(این این آئی) لاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے ورجینیا لاٹری کے حکام کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔میریم نے کہا کہ ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی۔

وہ اس کے پاس گئیں اور جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ دوسرے بٹن پر پڑگیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے پانچ نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔خاتون نے مزید بتایا کہ یہ میری زندگی کی بہترین غلطی تھی۔ مجھے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے 10 لاکھ جیت لیے ہیں۔ میرا دل تیز دھڑک رہا تھا۔ اور یہ واقعی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ تھا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…