انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی ہٹ فلمیں

5  اگست‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں۔2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’تماشا‘‘میں اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں فلم کے مرکزی کردار کیلیے ہدایت کار امتیاز علی کی پہلی پسند ڈمپل گرل دپیکا نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور امتیاز علی نے انہیں فلم کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم ٹھکرادی کہ انہیں فلم میں اپنا کردار مناسب نہیں لگا۔اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’2 اسٹیٹس‘‘ بھی پہلے انوشکا شرما کو ا?فر ہوئی تھی لیکن انوشکا شرما نے انکار کردیا۔ بعد ازاں یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔اداکارہ کرینہ کپور اورارجن کپور کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ بھی کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے اس فلم کو بھی ٹھکرادیا۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی کمائی ہی کرسکی تھی۔اداکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’بارباردیکھو‘‘میں ہدایت کارہ نتیا مہرا کی پہلی پسند کترینہ نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور انہوں نے انوشکا کو اس کردار کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے انکار کردیا تھا۔یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں تھا لیکن آڈیشن دینے کے باوجود یہ فلم ان کے حصے میں نہ آسکی۔ یہاں بات ہورہی ہے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’’تھری ایڈیئٹس‘‘کی۔ انوشکا شرما نے فلم میں کرینہ کپور والے رول کیلیے ا?ڈیشن بھی دیا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو اس بارے میں پتا ہی نہیں چلا اور جب بعد میں انوشکا نے انہیں ا?ڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…