حاملہ ہونے کی خبروں پر اداکارہ انوشکا شرما پھٹ پڑیں

31  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما حاملہ ہونے کی افواہوں سے متعلق پھٹ پڑیں ‘ کہا ہے کہ اگر ایک اداکارہ شادی کرتی ہے تو اس کے بعد اگلا سوال اس کے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ’’زیرو‘‘ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔زیرو فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، البتہ فلم بری طرح باکس

آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے نہ صرف حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق جواب دیا بلکہ ان کی تردید بھی کی۔انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ایک اداکارہ شادی کرتی ہے تو اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہے؟ جب وہ ڈیٹ کررہی تو پوچھا جاتا ہے کہ شادی کرنے والے ہیں کہ نہیں ؟ یہ انتہائی غیر مہذب ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آپ کو لوگوں کو ان کی زندگی جینے کی اجازت دینی چاہیے، مناسب وقت سے پہلے بولنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا ماحول بنادیا جاتا ہے جہاں غیر ضروری وضاحتیں دینی پڑتی ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وضاحت دینا مجھے ناپسند ہے، کیا مجھے وضاحت دینے کی ضرورت ہے ؟ لیکن پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ کوئی بھی اداکارہ شادی کرتی ہے تو سب کے بارے میں کچھ نہ کچھ کہا جاتا ہے، کسی نے ڈھیلا ڈھالا لباس پہنا ہوا ہے کیونکہ وہ ٹرینڈی ہیمگر کہا جاتا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہے۔انوشکا شرما نہ کہا کہ آپ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے ، صرف نظر انداز کرسکتے ہیں۔گزشتہ برس فلم ’ زیرو‘ کی تشہیر کے دوران انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھارتی میڈیا میں وائرل تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…