راحت فتح علی خان ایسے نکلیں گے کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا، معروف گلوکار کا دوسرا چہرا سامنے آگیا پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام کے حیرت انگیز انکشافات

27  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چند ایسے گانوں کو تحریر کیا جس کی گلوکاری راحت فتح علی خان نے کی لیکن ان گانوں کا انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔مشہور زمانہ گانا ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ انہوں نے ہی تحریر کیا جس کی گلوکاری کامیاب پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کی۔

شاید مجھے پیسے ملنے لگتے اس لیے مجھے راحت نے کریڈٹ نہیں دیا۔سعدیہ امام نے مزید بتایا کہ انہیں راحت سے کوئی شکوہ نہیں کیوں کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور وہ کافی پہلے یہ گانے انہیں دے چکی ہیں اور جب انہوں نے یہ گانا تحریر کیا تھا تب وہ خود بھی نہیں جانتی تھی کہ مکمل ہوکر یہ اتنا خوبصورت بن کر سامنے آئے گا۔سعدیہ امام کے مطابق وہ جیا دھڑک دھڑک کے علاوہ ایک اور کامیاب گانے ’’زندگی سفر میں ہے کٹ رہا ہے راستہ‘‘ کو تحریر کرچکی ہیں جس کی گلوکاری بھی راحت فتح علی خان نے کی ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ راحت نے شاید اس لیے ایسا کیا کیوں کہ وہ بھارت میں یہ نہیں دکھانا چاہتے تھے کہ یہ گانے کسی پاکستانی نے تحریر کیے۔یاد رہے کہ جن گانوں کو تحریر کرنے کا دعویٰ سعدیہ امام کررہی ہیں وہ بولی وڈ فلموں میں شامل کیے گئے، جو آج دنیا بھر کے کامیاب گانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر شیئر کردہ ان گانوں میں لکھاریوں کا کریڈٹ کسی دوسرے شاعروں کو دیا گیا۔جیا دھڑک دھڑک گانے کا کریڈٹ سعدیہ امام کی جگہ سعید قادری کو دیا گیا، جبکہ زندگی سفر میں ہے گانے کا کریڈٹ سچن گپتا کو دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…