انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا : سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

18  جنوری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما نے دوروز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’’پان مصالحے‘‘

تمباکو کے اشتہار میں کام کرتی نظر آرہی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تمباکو کے اشتہار میں کام کرنے اورسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ایک صارف نے ہندی زبان میں لکھا ’’انوشکا اپنے شوہر ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لو کیونکہ وہ کسی بھی ایسے برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے سے صاف انکار کرچکے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اور جس تمباکو کے اشتہار میں آپ نے کام کیا ہے اس کے پیچھے صاف الفاظوں میں لکھا ہے کہ یہ صحت کے لیے نقصاد دہ ہے تو آپ کس طرح ایسے اشتہار میں کام کرکے لوگوں کو یہ کھانے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔‘‘ایک اورصارف نے لکھا انوشکا کو اس اشتہار میں دیکھ کر میں صدمے میں رہ گیا۔انڈین کینسر سوسائٹی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پان مصالحے کے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاگیا اگر یہ برانڈ بنانے والی انتظامیہ واقعی یہ سوچتی ہے کہ اچھائی سے دنیا کو بہتر جگہ بنایا جاسکتا ہے تو وہ کبھی گٹکا نہیں بناتے اورنہ اس کے ذریعے لوگوں کا قتل نہیں کرتے، انوشکا یہ لوگ آپ کو استعمال کررہے ہیں مزید لوگوں کو قتل کرنے کے لیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…