انوشکا شرما کے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے10 سال مکمل

10  دسمبر‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم نگری میں 10 سال مکمل ہونے پر چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ ہی متنازع قسم کے کردار منتخب کیے۔

کیونکہ وہ میری اندرونی حس کے تحت ہوتے ہیں اور میں ایسے غیر روایتی کرداروں کی وجہ سے ہی کامیاب رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں فلمی صنعت میں ایک الگ مقام پر کھڑی ہوں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ خوش بختی ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے لیکن میں بہادر نہیں ہوں اس لیے کوئی رسک والا کام میں نہیں کرتی، میں وہی کردار کرتی ہوں جو مجھے موزوں لگے اور یہ کام میں اپنی حس اور دل کے تحت کرتی ہوں جو کہ آسان عمل ہے۔انوشکا شرما نے کہا کہ اسکرپٹ چھوٹی فلم کا ہو یا بڑی فلم کا، کام ہمیشہ دیکھا جاتا ہے اور شائقین ہر فلم میں انٹرٹینمنٹ تلاش کرتے ہیں، اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسکرپٹ سے بالاتر ہیں تو وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کیوں کہ اچھا اسکرپٹ نہ صرف فلم کو کامیاب بناتا ہے بلکہ یہ اسکرپٹ ہی اداکار کو مقبول بناتا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما نے ’بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ فلم اْن کو اصل پہچان نہ دلا سکی تھی تاہم 2010ء میں بننے والی ’بینڈ باجا بارات‘ فلم انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…