کورونا کی تیسری لہر،سول ایوی ایشن نے برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

3  اپریل‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز پر مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانوی ائیرلائن کی مزید پروازوں کی اجازت نہیں دی۔ذرائع نے بتایا کہ برٹش ایئرویز ویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا گیاہے، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی

اجازت طلب کی تھی، 7پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو موثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلا ئوکو روکنا ہے۔یاد رہے کوروناکی تیسری لہرکاموجب بننے والے برطانیہ نے پاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریبا 1700 پائونڈ ادا کرنے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…