روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے،

29  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے13ارب47کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت65.95فیصدزائد جبکہ57.68فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،مواصلاتی،سیمنٹ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس کی34000کی حدبھی بحال ہوگئی تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس64.08پوائنٹس کمی سے33757.51پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 199کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب47 کروڑ 12لاکھ1 ہزار 89روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب49ارب49کروڑ3لاکھ85ہزار501روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر22کروڑ50لاکھ84ہزار937شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت8کروڑ94لاکھ51ہزار238شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک سروسزکے

حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت48.69روپے اضافے سے1040.00روپے اورسروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص کی قیمت35.83روپے اضافے سے753.60روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت90.24روپے کمی سے1714.77روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت52.25روپے

کمی سے998.53روپے ہوگئی۔منگل کوورلڈ ٹیلی کام کی سرگرمیاں 3کروڑ75 لاکھ29ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سے1.22روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ 25لاکھ 56 ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت54پیسے اضافے سے10.14روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس45.21پوائنٹس کمی سے15795.25پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس196.83پوائنٹس

کمی سے54959.09پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس43.28پوائنٹس کمی سے24500.50پوائنٹس پربندہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.82روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت155.92روپے سے گھٹ کر155.90روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے اورقیمت فروخت156.10روپے سے گھٹ کر156.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 30پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی20پیسے کی کمی

ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر172.20روپے اورقیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر174.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.50روپے سے گھٹ کر199.30 اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر201.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں 20پیسے کی کمی جبکہ فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے سے گھٹ کر22.00روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…