حکومت کا عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

9  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو بڑھانے کیلئے 900 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کرے گی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی خبر رساں ایجنسی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو بڑھانے کیلئے 900 ارب روپے کے ترقیاتی

اخراجات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 ارب ڈالر حاصل کریں گے، کورونا سے متاثرہ معیشت کی فوری بحالی کیلئے حکومت اقدامات لے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر زرعی اور صنعتی پیداوار نہ بڑھائی گئی تو مستقبل میں سڑکوں پر مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی آبادی کے باعث ملک میں ہر سال روزگار کے 20 لاکھ نئے مواقعے فراہم کرنا ہوں گے،شرح نمو اور روزگار کے مواقعے بڑھانے کیلئے حکومت آئندہ مالی سال بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے گی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا جائے گا، رواں مالی سال کا بجٹ خسارہ 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کو بڑھا کر 6 ہزار ارب روپے سے زیادہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کو محصولات اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر متبادل ذرائع پر اعتماد میں لیں گے، آئی ٹی برآمدات کو دو سال میں 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کیا جائے گا۔  وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال میں شرح نمو بڑھانے کیلئے 900 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…