عمران خان اگر یہ دستاویزات سامنے لے آئے تو ہنگا مہ کھڑا ہوجائیگا حامد میر نے وزیر اعظم کے پاس موجود دستاویزات بارے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

3  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ملک میں ہنگامہ برپا کر دینے والی دستایزات موجود ہیں لیکن کچھ مجبوریوں کی وجہ سے وہ خاموش ہیں۔تفصیلات کے مطابق حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن

دونوں کے لیے سب اچھا نہیں ہے۔عمران خان کے پاس ایسی ٹھوس دستاویزات موجود ہیں۔اگر وہ منظرعام پر لے آئے تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو جائے گا لیکن مجبوریوں کی وجہ سے وہ انہیں سامنے نہیں لا سکتے۔اس طرح اپویشن کے معاملات کس کے ساتھ چل رہے ہیں وہ بھی نہیں بول سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پچھلے دنوں ہلکا سا اشارہ دیتے ہوئے دو ملکوں کا ذکر کیا لیکن کہا میں ان کا نام نہیں بتا سکتا۔ہمیں دعا کرنی چاہئے پاکستان میں نظام صحیح طرح چلتا رہے۔نظام کو اندر سے ہی نہیں پاکستان کے باہر سے بھی خطرات ہیں۔دریں اثناحامد میر نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کے ذریعے شکایات سننے پر عتراض اٹھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کام نواز شریف نے شروع کیا تھا وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ کوئی نیا کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت سے لوگ وزیراعظم کو کال ملاتے رہے

حالانکہ یہ کا لیں شام چار بجے کرنا تھیں۔ ان کا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ٹیلی فون کالوں کا یہ پروگرام ریکارڈڈ تھا ٹیلی فون کا لیں سننے کی روایت نواز شریف نے ڈالی تھی عمران خان کو چاہئے کہ کوئی نیا کام کریں اورعوام کی لائیو کال سنا کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…