آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی کا امکان، پلان تیار

12  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کی اپنی بیٹی بختاور کی شادی کی تقریبات کے بعد روانگی کا امکان ہے۔ سابق صدر 30 جنوری کے بعد علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جائیں گے، جس کے لیئے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو علاج کی غرض سے باہر بھیجنے کے لیئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ کمیٹی آصف زرداری کے ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی۔19 جنوری کو بلاول بھٹو بھی امریکہ جائیں گے۔ جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٓصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ یسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے حالیہ ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈوتھرمل کا بریک ڈاؤن ہوا تو اس کا اثر پورے ملک پرکیسے ہوا؟، دعوے کرنے والے ہر فیلڈ میں ناکام ہو چکے ہیں، لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہوتا ہے اور وہی ہوگا، بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں

کہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔ ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب ہے، آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خود کچھ نہیں کر رہی سندھ حکومت کے کام کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں ایک ادارہ دکھادیں جہاں لیورٹرانسپلانٹ کا مفت علاج ہوتا ہو۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…