قانون کی عدم تعمیل ترکی میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

5  ‬‮نومبر‬‮  2020

انقرہ (این این آئی)ترکی نے نئے سوشل میڈیا قانون کی عدم تعمیل پر فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت متعدد سوشل میڈیا کمپنیوں پر 12، 12 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ترکی میں گزشتہ ماہ سے نافذ ہونے والے نئے قانون کے تحت یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ صارفین

کے حامل سوشل میڈیا کمپنی کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا ایک نمائندہ مقرر کریں جو ترک عدالتوں میں کمپنی کی جانب سے جوابدہ ہوں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنی کا نمائندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر ‘متنازع’ مواد کو ہٹانے اور ترکی کے اندر صارف کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے سے متعلق احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ترکی کے نائب ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر وزیر اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اتھارٹی کے چیئرمین عمر فاتح نے ٹوئٹر پر بتایا کہ فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، پیرسکوپ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں کام کرنے والی غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو قواعد کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کی تعمیل ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزید عدم تعمیل کی صورت میں 34 لاکھ ڈالر جرمانہ، اشتہار پر پابندی اور 5 ماہ کے اندر اندر 50 فیصد بینڈوتھ میں کمی ہوگی۔عمر فاتح نے کہا کہ وہ کمپنیاں جو اب بھی قانون کی

پاسداری نہیں کرتی ہیں ان کی بینڈوتھ میں 90 فیصد کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر کمپنیاں قانون کی تعمیل کرتی ہیں تو پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور عائد جرمانے کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…