اس سے زیادہ تنخواہ نہیں بڑھا سکتے! وزارت خزانہ نےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

8  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز وزیراعظم کو ارسال ۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 50فیصد سے 100 فیصد تک اضافے کی تجویز مسترد کردی۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو ارسال کردہ جواب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ملکی معاشی صورتحال کے باعث آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن نہیں۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے بنیادی پے اسکیل پر نظر ثانی کی جائے اور تنخواہوں میں 5 سے10 فیصد اضافہ کیا جائے۔دوسری صورت میں بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دیا جائے۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوائی گئی گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد یا گریڈ 1 تا 21 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کی تجویز ناقابل عمل قرار دے دی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…