پاکستان میں اب کورونا کے رویے میں شدت نظر نہیں آ رہی طبی ماہرین نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنادی

1  مئی‬‮  2020

کراچی(این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ پروفیسر طاہرشمسی نے کہا ہے کہ مستقبل میں کووڈ19 کے ساتھ احتیاط سے زندگی گزارنا ہوگی جبکہ جنوری 2020 میں کوویڈ19 دنیا بھر میں طرز زندگی میں بتدریج تبدیلی پیدا کررہا ہے تاہم یقینی طورپر کہا جاسکتا ہے کہ نئی دنیا سماجی رابطوں سے دوری پرمنسلک ہوگی۔پاکستان میں کووڈ19 کو 2 ماہ مکمل ہونے کے حوالے سے

ڈاکٹرطاہرشمسی نے بتایا کہ دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والا کوویڈ19 نے جنوبی ایشائی ممالک کے عوام کو سب سے کم متاثرکیا جبکہ امریکا سمیت یورپی ممالک میں کووڈ 19 مسلسل تباہی کا باعث بنا ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا میں ڈیرھ ارب کی ابادی میں وائرس نے 31 ہزار افراد کو متاثرکیا جبکہ شرح اموات بھی 2 فیصد رہی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پلازمہ میں کووڈ 19 ری ایکٹیو نہیں ہورہا یعنی کووڈ دوبارہ فعال نہیں ہوا۔ یہ ایک خوشخبری ہے۔انفیکیشن کنٹرول سوسائٹی کے صدر اورمائیکروبیالوجسٹ پروفیسر رفیق خانانی اورعیسی لیب کے سربراہ پروفیسر فرحان عیسی نے کہاکہ کووڈ19 دنیا بھر کی جغرافیائی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے اپنی تباہ کاریوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور خاموشی سے ہزاروں صحت مند افراد کواپنا نشانہ بنارہا ہے۔ان ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کو سامنے آئے 2 ماہ ہوگئے، اس دوران کم ٹیسٹ کیے گئے تاکہ کم نتائج سامنے پیش کیے جاسکیں۔ دوسری جانب پاکستان نے دوسرے ممالک کی طرح وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…