333 گینگ کا گرفتار ہونے والاسرغنہ تاجی کھوکھر ہسپتال منتقل

5  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی) 333 گینگ کے سرغنہ گرفتار ملزم تاجی کھوکھر کو ڈائیلائسز کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالے 333 گینگ کے سرغنہ حاجی امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو ڈائیلائسز کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم تاجی کھوکھر کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لے سکتے، ملزم انتہائی چالاک ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ہسپتال سے واپسی پر عدالت پیش کیا جائیگا۔قبل ازیں  راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیاتھا،

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹا بھائی ہے۔ایس پی پوٹھوہارسید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 دیگر سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…