2005ء میں پاک انگلینڈ سیریز  میں میری تصویرتھی یا میرے ہم شکل کی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا ٹوئٹر پر جواب

4  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 2005میں پاک انگلینڈ سیریز میں اپنی تصویر کی  تصدیق کر دی۔گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی ایک سیریز کی تصویر سامنے آئی

اور یہ کہا گیا کہ اس میں نظر آنے والا شخص پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے موجودہ ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا ہم شکل ہے۔زعیم احسن نامی ٹوئٹرصارف نے 30 نومبر کو ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ وہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2005 میں کھیلی گئی سیریز کے دوران راولپنڈی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ کی جھلکیاں دیکھ رہے تھے کہ انہیں یہ ہیرہ ملا جس کا انہوں نے فوراً اسکرین شاٹ لے لیا۔زعیم احسن نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ آپ ہی ہیں؟اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد اکثر لوگ یہ سمجھتے رہے کہ یہ میجر جنرل آصف غفور کا کوئی ہم شکل ہے۔تاہم، گزشتہ روز ڈی آئی ایس پی آر نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے زعیم احسن کو جواب دیا اور تصدیق کی کہ تصویر میں نظر آنے والی شخصیت کوئی اور انہیں بلکہ وہ خود ہی ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ کی نظریں بہت تیز ہیں۔جی ہاں یہ 2005 میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تصویر ہے،میں اس وقت میجر تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…