مولانا فضل الرحمن ایک بار پھرمتحرک،نوازشریف کے بعد آصف زرداری کی رہائی کے لیے بھی حکومت کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ تیار

3  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرز پر سابق صدر آصف علی زرداری کی جیل سے رہائی کے لیے بھی حکومت کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ما ئنس ون کے لیے مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر جلد اے پی سی بلانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کے لیے پاکستان مسلم لیگ کی طر ز پر ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کا سہارا لینے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں،اور طے پایا ہے کہ آصف علی زرداری کی رہائی ہونے تک حکومت سے ٹکراؤ جیسا ماحول پیدا کیا جائے اور باالخصوص آرمی چیف مدت ملازمت ایکٹ کی ترمیم میں ٹف ٹائم دیا جائے اور اس سلسلہ میں دیگر جماعتوں کو بھی قائل کرنے کے لیے بہت جلد ایک پارٹی کمیٹی بنا کر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے اور انہیں قوی یقین ہے کہ حکومت اس پریشر سے بچنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریگی۔پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر فیصلے پارٹی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی فی الحال ممکن نہیں ذرائع کے مطابق کہ سب سے پہلے اپوزیشن کے اندر ایک مشترکہ امیدوار ایسا سامنے آئے جو کہ وزیراعظم کے عہدہ کے لیے موزوں اور قابل ہو،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رائے ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی جائے بلکہ ایسا پریشر دیا جائے کہ حکومت کے اندر ہی تبدیلی سامنے آئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…