سپورٹ حاصل ہونے کے باوجود نواز شریف نے بیرون ملک جانے سے انکار کیوں کیا؟ سابق میجر جنرل ڈاکٹر نے ان کی بیماری کے بارے میں کیا بتایا تھا؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

26  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ میاں نواز شریف اگر چاہتے تو وہ اس وقت ملک سے باہر ہوتے لیکن انہوں نے باہر جانے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کافی خراب ہے، مشیروں نے وزیراعظم کو ان کی بیماری اور سیاسی اثرات سے متعلق حالات سے درست آگاہ نہیں کیا،

حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کی نیب یا حکومت نے مخالفت کیوں نہیں کی اس کی جھلکی کراؤں گا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پانچ میڈیکل بورڈ بنائے تھے اور ایک جو میڈیکل بورڈ تھا جب نواز شریف اڈیالہ جیل میں تھے، اس وقت میجر جنرل اظہر محمود کیانی نے جو رپورٹ دی تھی اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں فوراً کارڈیالوجی میں شفٹ کیا جائے۔اس رپورٹ میں انہوں نے میاں نواز شریف کی بیماریوں کا ذکر بھی کیا، اس بات کو ایک سال گزر چکا ہے،اس میڈیکل بورڈ کو عثمان بزدار نے نامزد کیا تھا،معروف صحافی نے کہاکہ جب میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گا تو اس وقت بھی ایک میڈیکل رپورٹ میں بارہ بیماریوں کا ذکر کیا گیا تھا مگر ان رپورٹس کو دبا دیا جاتا تھا یا پھر شیخ رشید یا کوئی بھی حکومتی وزیر اسے ڈرامہ قرار دیتے تھے اور کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہے ہیں، جہاں تک ان کو باہر بھیجنے کی بات ہے جب تک ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک نہیں ہوتی وہ سفر نہیں کر سکتے، اس وقت انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہو گیا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے خاندان کو بھی کہا ہے کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے اور یہاں پر ہی علاج کروائیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے۔ معروف صحافی نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو پانچ رپورٹیں عمران خان یا دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا نہیں سکتی، اگر خدانخواستہ میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ ایف آئی آر بنے گی۔ میاں نواز شریف کی بیماری کا کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا اور کچھ نے اس کا مزہ لیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ میاں نواز شریف کی مذاق اڑاتے تھے یا انہوں نے مزہ لیا تو وقت اور حالات بہت جلد انہیں بھی مزہ چکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…