فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی، 27 اکتوبر میں دو ہفتے پڑے ہیں، اس دوران کیا کچھ ہوسکتاہے؟شیخ رشید نے تشویشناک دعویٰ کردیا

5  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے اور وہ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کا منافع کمایا گیا ہے، دورہ چین میں ایم ایل 2 کی داغ بیل بھی رکھی جائے گی۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ 27 اکتوبر میں دو ہفتے پڑے ہیں،

اس دوران کچھ ہوا تو سارہ ملبہ آپ کے سر پر جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا ہے، ان کے کہنے پر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن رسوا ہوئی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان آپ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو استعمال کرنے جا رہے تھے لیکن آپ کواستعمال کیا جا رہا ہے، آپ جو افواہیں پھیلارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، اس تحریک کا نقصان کشمیرکاز کو ہوگا، بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے، حالات نارمل نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے نہایت ذمہ داران بیان دیا ہے وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ دھرنے کے کیا نتائج نکلیں گے البتہ شہباز شریف کی سمجھ نہیں آتی، شہباز شریف یا ادھر ہوں یا ادھر، شہباز شریف سے کہتا ہوں پہلے جیسی سیاست کا وقت ختم ہو گیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان 6 آدمیوں کو رہا کر دے یہ ساری تحریک کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، عمران خان کو ایک سال پہلے کہا تھا کہ ان کو لوٹی ہوئی دولت بھی نصیب نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں وہ خود پھنسیں گے، سارے لوگ فضل الرحمان کو آگے کرکے کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈبل شاہ نہ بنیں اور نہ ہی ڈبل گیم کریں، قومیں حملوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں، شہباز شریف اسلامی ممالک کو یہ جتانا چاہتے ہیں کہ میں نواز شریف کو سمجھانے کی بڑی کوشش کر رہا ہوں۔

لاس اینجلس والی ٹرین’ کے حوالے سے شیخ رشید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کمپیوٹرائز ٹرین تھی، لوگ شرارت کرتے ہیں، اللہ چاہے تو ہم لاس اینجلس بھی جاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ریل سے محبت ہے کہ خشکی پر چلنے والے ٹرین کو برف پر دکھا رہے ہیں۔یاد رہے رہے یہ ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی، کراچی سے لاس اینجلس صرف 1800 روپے میں اور وہ بھی بغیر ویزے کے پاکستان ریلوے کی لاجواب پیشکش پر مسافر حیرت زدہ رہ گئے، روہڑی سٹیشن پر کھڑی عوام ایکسپریس کی لاس اینجلس روانگی پر لوگوں نے دوڑیں لگا دیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…