پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیں ،اپنی وفاداری کا پورا یقین دلاتا ہوں شہبازشریف کی اس آفر پر آگے سے اسٹیبلشمنٹ نے کیا ردعمل دیا؟ اپوزیشن لیڈر کے بدلتے رویے کی وجہ کھل کر سامنے آگئی

30  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک صاحب ہیں ان کا نام ہے شہباز شریف۔وہ مفاہمت کے علمبردار ہیں اور اسی متعلق بات کرتے ہیں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ دراصل آصف زرداری کی بجائے شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا کہنا چاہئے۔میں آپ کو آج ایک بات صاف الفاظ میں بتا رہا ہوں کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ وہ بس کسی طریقے سے وزیراعظم بن جائیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی وفاداری کا یقین بھی دلا رہے ہیں۔ایک کام یہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا کہنا ہے کہ گرمیاں تو گزر گئی ہیں اور سردیوں میں جیل میں رہنا مشکل نہیں ہے۔حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے۔اسٹیبشلمنٹ وقت کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار ہوتی جائے گی۔اتنی زیادہ نہیں لیکن ہو گی ضرور۔اس کے علاوہ بےروزگاری اور غربت بھی بڑھے گی اور نواز شریف اسی وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔میرا خیال ہے مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں آزادی مارچ میں 50ہزار تک لوگ لاسکتے ہیں۔ مولوی صاحب ! کے ورکر کی ہیبت ایک آدمی سے دگنی ہوتی ہے۔عمران خان اور طاہر القادری اتنے آدمی نہیں لاسکے تھے۔ جبکہ ن لیگ کو اچھی ڈیل مل جائے گی۔ علاج کروانے ملک سے باہر تو جاسکیں گے؟اینکر پرسن کے اس سوال پر انہوں نے کہامیراتجزیہ اور خبر ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہوتی جائے گی۔شرط یہ ہے عمران خان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کشمیر کے معاملے میں ان کی پرفارمنس اچھی ہے، جس کا ان کو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ دیانتدار بھی ہیں لیکن حکومت کی کارکردگی بری نہیں بہت بری ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…