شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں مزید اضافہ ،احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

29  اگست‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن)ایل این جی ٹرمینل کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی ٹرمینل ریفرنس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرنیب ٹیم نے احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شارخ ارجمند کے سامنے پیش کیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے تفتیش کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ڈیوٹی جج کے استفسار پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کو چوالیس روزمکمل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے

ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کرتے کہا کہ میں تو پہلے ہی عدالت سے کہہ چکا ہوں کہ نوے روز کا ریمانڈ دے دیں،میں نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، ان کو ریمانڈ لینے دیں۔بعد ازاں عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو مزید چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر ملاقات کی اجازت ملنے پرلیگی رہنماؤں خواجہ آصف ، خرم دستگیر، احسن اقبال ،ملک ابرار ، انجم عقیل اور سردار مہتاب نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے میں اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…