متحدہ عرب امارات نے ترقی کا ایک اورسنگ میل طے کرلیا، غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان،کوئی شہری غریب باقی نہ رہا،حیرت انگیزانکشافات

20  اگست‬‮  2019

ابوظہبی(این این آئی)پائیدار ترقی کے لیے قائم امارات کے قومی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غربت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کیلئے جو اہداف متعین کئے تھے ریاست نے وہ سارے اہداف پورے کر لئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پائیدار ترقی کے قومی ادارے نے اپنی پہلی رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ امارات میں غربت سے متعلق اب کوئی چیلنج باقی نہیں رہا۔غربت کا 100فیصد خاتمہ کر دیا گیا۔ملک میں اب کوئی بھی

ایسا شہری نہیں جو خطِ غربت کے تحت زندگی گزار رہا ہو۔عالمی بینک گروپ کے مطابق یومیہ 1.25ڈالر سے کم آمدنی غربت میں شمار کی جاتی ہے۔امارات میں اب کوئی بھی ایسا شہری نہیں جس کی یومیہ آمدنی 1.25ڈالر (4.6درہم) سے کم ہو۔ یہ رپورٹ اولیور ویمن کنسلٹنسی نے اماراتی ادارے کے اشتراک سے تیار کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہلال احمر جیسی امدادی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران اس مد میں بھاری رقمیں خرچ کی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امارات نے سرکاری کارکردگی کا معیار بلند کرنے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 93فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ ملک کو انتہائی امن و امان والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔2021ء تک تمام سرکاری ادارے اس ہدف کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے۔امارات میں رات کے وقت کوئی بھی شخص تنِ تنہا کہیں بھی آجاسکتا ہے۔ اسے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…