چیئرمین سینٹ کے نام پر نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے،دونوں بھائی کس کس کے حامی ہیں؟نام منظر عام پر

11  جولائی  2019

اسلام آباد(سی پی پی) چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے اختلافات سامنے آگئے ، شہباز شریف راجہ ظفر الحق جبکہ نواز شریف اور مریم نواز پرویز رشید کے حامی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت ناموں پر تقسیم ہوگئی۔

شہباز شریف اور نواز شریف چئیرمین سینیٹ کے نام پر آمنے سامنے آگئے۔شہباز شریف راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینیٹ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جبکہ مریم نواز اور نواز شریف پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے خود ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ، گفتگو میں مریم نواز نے بلاول بھٹو کو پرویز رشید کا نام چئیرمین سینیٹ کے لئے تجویز کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے پرویز رشید کے نام پر پارٹی میں مشاورت کا وقت مانگ لیا تھا ، پرویز رشید کو چئیرمین سینیٹ بنائے جانے پر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملنے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے اپوزیشن سنیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکر ٹریٹ میں جمع کرادی، قرارداد پر اڑتیس ارکان کے دستخط موجود تھے۔اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی تھی اور رولز کے مطابق ریکوزیشن پر سات دن میں سینیٹ اجلاس طلب کیاجاتاہے۔اس وقت 104 کے ایوان میں 103 ارکان ہیں حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن نے 67 سینیٹرز اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حکومت کو36 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…