وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کی خبریں، حقیقت کیا ہے ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی ‎

9  جولائی  2019

اسلام آباد( آن لائن )دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ روس کے دوران مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت سے متعلق خبروں کو قیاس آرائی قرار دے دیا۔خیال رہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں یہ رپورٹ منظر عام پر آئیں تھیں کہ وزیراعظم عمران خان دورہ روس کے دوران روسی صدر ویلادی میر پیوٹن کی دعوت پر مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود ہوں گے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام رپورٹس قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی سطح کی ملاقات کے لیے پاکستاتی اور روسی حکام رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت بھی کریں گے جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود ہوں گے۔ذرائع کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پاکستان کی دعوت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے موقع پر ملاقات کے دوران دی تھی۔ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی وزارت خارجہ نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا تھا جن میں کہا جارہا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں یا پھر پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کو قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس روسی شہر ویلادی ووستک میں منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد روسی مشرقی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…