جعلی اکائونٹس کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرداری اور انکی بہن کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کردیا‎

30  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مستقل ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیس کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچے تاہم احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں۔ تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی۔دریں اثنا سابق صدر آصف علی زر داری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی ، حکومت کا اسٹائل بتارہاہے یہ نہیں چلے گی ،انشاء اللہ اپوزیشن عید کے بعد ملکر تحریک چلائیگی ۔ جمعرات کو آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یا احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، حکومت کا اسٹائل بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی ۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن عید کے بعدملکر تحریک چلانے جا رہی ہے؟۔آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشاء اللہ ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے سوال پر آصف زرداری کو چپ لگ گئی ۔ سابق صدر نے منہ پر انگلی رکھ کر چپ رہنے کا عندیہ دیا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کیا کرنے جارہی ہے تاہم آصف زرداری خاموش رہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…