کراچی میں 10 ہزار روپے کے عوض بچیوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف ،درندہ صفت ملزمان بچیوں کوکیسے بہلا پھسلا کر جال میں پھنساتے؟جانئے

4  مئی‬‮  2019

کراچی(آن لائن) کراچی میں دس ہزار روپے کے عوض بچیوں کے اغوا اور اغوا کے بعد انہیں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچھ اغوا کاروں کی جانب سے بچیوں کو اغوا کر کے پشین بھیجا جاتا ہے۔

6 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم نے 10 ہزارروپے میں بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار اغوا کار امین اللہ نے پولیس کو ویڈیو بیان دیا کہ بچیوں کو اغوا سے قبل علاقہ میں شربت کھولنے کی دکان لگائی جاتی تھی اور بچیوں کے مانوس ہو جانے پر انہیں اغوا کر لیا جاتا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھیوں میں نجیب اللہ، عطا محمد، نصیب اللہ شامل ہیں جو پشین میں موجود ہیں۔ بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد پشین میں عطا محمد کے گھر پر رکھا جاتا تھا جبکہ ایوب اور شیرمحمد کے مزدا ٹرک میں بچیوں کو پشین لے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 بچیوں کے اغوا کا اعتراف بھی کیا ہے۔ اغوا کار امین اللہ کو چند روز قبل فیڈرل بی صنعتی ایریا سے گرفتار کیا گیا جہاں سے وہ 7 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جا رہا تھا۔ جسے بچی کے ماموں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور سے بھی اغوا کاروں کا ایک گروہ بے نقاب ہوا تھا جو کم سن بچیوں کے اغوا اور ان کو فروخت کرنے کے گھناؤنے کام میں ملوث تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…