کروڑوں کی کرپشن ثابت ہونے کے باوجود معروف بیوروکریٹ کودوبارہ اعلیٰ عہدے پر تعینات کردیاگیا

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) چار کروڑ36لاکھ روپے کی کرپشن کرنے والے ڈائریکٹر بے بو رام کو معمولی سزا دے کر مزید کرپشن کرنے کی چھٹی دے دی ہے۔ بے بو رام نے کرپشن ڈائریکٹر مینٹیننس کے حیثیت سے کی تھی جو تحقیقات کی روشنی میں ثابت ہوگئی ہے

دستیاب دستاویزات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ڈائریکٹر انجنیئرنگ بے بو رام نے اپنی ایبٹ آباد تعیناتی کے مختلف سڑکوں کی مرمت کے ٹھیکے 8کروڑ 71لاکھ روپے کے من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے تھے جن میں سے23 ٹھیکے غیر قانونی طریقہ سے کمپنیوں کو دیئے گئے ان میں قومی خزانہ کو4کروڑ 36لاکھ روپے کی رقوم متعلقہ ٹھیکیداروں کو دی جانا تھیں ان ٹھیکیدار وں سے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی گئی جس میں4کروڑ 36لاکھ روپے کی کرپشن ثابت ہو گئی ہے ۔یہ کرپشن محکمہ اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی نے ثابت کی تھی لیکن چیئرمین این ایچ اے نے خصوصی اختیارات کے تحت کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے بے بو رام کو معمولی سزا دے کر دوبارہ اسی عہدے پر تعینات کر دیا ہے اور وہ دوبارہ لوٹ مار کرنے میں مصروف ہے اس حوالے سے وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی کرپٹ افسر کو دوبارہ اہم آسامی پر تعینات کرنے پر خاموشی اختیار کر لی ہے کیونکہ مراد سعید کو بھی این ایچ اے کے کرپٹ مافیا نے اپنے داموں میں رام کر لیا ہے، اس حوالے سے این ایچ اے کا شعبہ تعلقات عام وضاحت دینے پر راضی نہیں  چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) چار کروڑ36لاکھ روپے کی کرپشن کرنے والے ڈائریکٹر بے بو رام کو معمولی سزا دے کر مزید کرپشن کرنے کی چھٹی دے دی ہے۔ بے بو رام نے کرپشن ڈائریکٹر مینٹیننس کے حیثیت سے کی تھی جو تحقیقات کی روشنی میں ثابت ہوگئی ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…