حکومت گرانے کیلئے ہمارے ساتھ کندھا ملائیں ہم آپ کا ساتھ دینگے، جانتے ہیں زر داری نے یہ آفر کسی سیاستدان نہیں بلکہ کسے دی؟

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ کشمیر کے ہر گھر میں ایک بچہ شہید ہے ،کشمیریوں کی جدوجہد نہیں بھلائی جاسکتی،کشمیر ہمارے ڈی این اے میں ہے،ہم کشمیر کو خود سے الگ نہیں کرسکتے،کشمیری بھائیوں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے،اختلافات کے باوجود تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر اکٹھی ہیں، اللہ نے چاہا تو اپنی زندگی میں ہی اس کو آزاد دیکھوں گا۔

ہفتہ کو کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے زیراہتمام ’’قومی مشاورت برائے کشمیر ‘‘کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ کشمیر پر سارے پاکستانیوں کا ایک موقف ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ میرا موقف بھی سب پاکستانیوں جیسا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ سیاسی ڈائیلاگ پر سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مختلف ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ہر گھر میں ایک بچہ شہید ہے،کشمیریوں کی جدوجہد نہیں بھلائی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ سابق صدر نے کہاکہ جب ایوان میں صدر میں تھا مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہمارے ڈی این اے میں ہے،ہم کشمیر کو کود سے الگ نہیں کرسکتے،ہماری بنیاد ہی کشمیر ہے،کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیرکو کبھی نہیں بھولے گی،یہ آخری وعدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو سمجھنا چاہیے کشمیر پر حکومت کا موقف نہیں پورے پاکستان کا موقف ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کا کشمیر ایک موقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول اور آصفہ بھی مسئلہ کشمیر کو سمجھتے ہیں اس پر آواز بلند کررہے ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ راجیو سے جب بات کی تو اس نے کہا ہم سے تو کسی نے بات نہیں کی،۔

یہ سارا کچھ اس ڈکٹیٹر کے دور میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ساری مشکلات ڈکٹیٹر نے خود کو بچانے کیلئے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو ضرور کہوں گا کہ جدوجہد کرنے والوں سے سبق سیکھنا چاہئے، کشمیر ہمارے دل کی دھڑکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختلافات کے باوجود تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر اکٹھی ہیں، اللہ نے چاہا تو اپنی زندگی میں ہی اس کو آزاد دیکھوں گا۔سابق صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتوں کا متفقہ پالیسی ہے ۔

ذوالفقار علی بھٹو نے اندرا گاندھی سے بھی کشمیر ایشو پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بنیاد میں کشمیر ہے وہ ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے ،ہم کشمیر سے ہیں اور کشمیری ہم سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چار فٹ پر ایک بھارتی فوجی بیٹھا ہے۔ سابق صدر ن کہا کہ ہر اس قوم نے فتح پائی ہے جس نے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا میں جدوجہد سے کامیابی ملی ہے اس سے سبق سیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب مودی کو سمجھنا ہوگا کہ یہ صرف اکیلے پاکستان کا نہیں بلکہ عوام کا مسئلہ ہے ۔دریں اثنا سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ آج کل صحافیوں کی مشکلات زیادہ ہیں ، آپ حکومت گرانے کیلئے ہمارے ساتھ کندھا ملائیں ہم آپ کا ساتھ دینگے ۔ کشمیرکے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دور ان آصف علی زر داری کی دل کی خواہش زبان پر آگئی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل صحافیوں کی مشکلات زیادہ ہیں امید ہے حل ہوجائینگی ۔ انہوں نے کہاکہ آپ حکومت گرانے کے لئے ہمارے ساتھ کندھا ملائیں، ہم آپ کا ساتھ دینگے۔ قبل ازیں کانفرنس میں شرکت کیلئے جب آصف علی زر داری پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کب تک متحد ہوگی؟ جس پر آصف علی زر داری نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور صحافی سے کہاجب آپ کہیں متحد ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…