فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نہایت بْرے صدر ہیں : اطالوی وزیر داخلہ

23  جنوری‬‮  2019

میلان (این این آئی)اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کو ایک نہایت بْرا صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باتیں زیادہ کرتے ہیں اور کامیابیاں کم حاصل کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماتیو سالوینی نے کہاکہ مسئلہ فرانسیسی عوام کے ساتھ نہیں۔

بلکہ ماکروں کے ساتھ ہے جو باتیں بہت بناتے ہیں اور کامیابیاں کم سمیٹتے ہیں۔ وہ سخاوت کا درس دیتے ہیں اور دوسری جانب اطالیہ کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین کا استقبال کرنے سے انکار بھی کرتے ہیں، اٹلی میں دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ سالوینی اپنے کٹر نظریات کی وجہ سے معروف ہیں۔ ان کی جماعت ،،، فائیو اسٹار موومنٹ پارٹی کے ساتھ حکومت میں شریک ہے۔فائیو اسٹار موومنٹ کے سربراہ پہلے ہی رواں ماہ کے اوائل میں فرانس کو اپنے ایک بیان سے چراغ پا کر چکے ہیں۔انہوں نے بیان میں کہا تھا کہ وہ اور ان کی موومنٹ فرانس میں زرد صدریوں والے مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہیں۔علاوہ ازیں فرانس کی وزارت خارجہ نے یورپ میں مہاجرین کے بحران کے حوالے سے اطالیہ کی جانب سے فرانس مخالف تبصرے پر پیرس میں اطالوی سفیر کو طلب کر لیا تھا۔ماتیو سالوینی کے مطابق مسئلہ فرانسیسی عوام کے ساتھ نہیں بلکہ ماکروں کے ساتھ ہے جو باتیں بہت بناتے ہیں اور کامیابیاں کم سمیٹتے ہیں۔ وہ سخاوت کا درس دیتے ہیں اور دوسری جانب اطالیہ کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین کا استقبال کرنے سے انکار بھی کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…