ڈیم ہو یا ناجائز تجارت ہر بڑا کام سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو پھر حکومت کا کیا کام ہے‘ یہ کس مرض کی دواء ہے ؟پہلی بار سردیوں کے موسم میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ‘ گیس بھی غائب ‘ ایکسپورٹس بھی کم ،گردشی قرضے 14 سو ارب ہوگئے،آخر حکومت کام کیوں نہیں کررہی؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

9  جنوری‬‮  2019

آج سپریم کورٹ میں لاہور کی اورنج لائین ٹرین کے کیس کی سماعت تھی‘ چیف جسٹس نے منصوبے کے ڈائریکٹر سبطین فضل کی تعریف کی اور انہیں ہدایت کی آپ ہر صورت یہ منصوبہ وقت پر مکمل کریں‘ ٹھیکیدار کا وکیل کھڑا ہوگیا اور اس نے کہا‘ جناب ہم کام کیسے کریں گے‘ ہمیں کام کے پیسے نہیں ملتے‘ چیف جسٹس نے ایل ڈی اے کو حکم جاری کیا‘ آپ کام کا چیک سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی آپ بینک گارنٹی دے کر یہ چیک وصول کر لیں‘

آپ ملاحظہ کیجئے ملک کے سب سے بڑے صوبے کی انتہائی شریف اور ایماندار حکومت میں اتنی بھی کیپسٹی نہیں کہ یہ اس اورنج لائین کو مکمل کر سکے جس کا نوے فیصد کام پچھلی حکومت مکمل کر چکی ہے اور یہ کام بھی سپریم کورٹ کو کرنا پڑ رہا ہے‘ آپ حالت دیکھئے ڈیم سپریم کورٹ بنا رہی ہے‘ ڈیم کیلئے چندہ بھی چیف جسٹس جمع کر رہے ہیں‘ حکومت نے آئی پی پی پیز کو لوڈ شیڈنگ کے باوجودسولہ ‘سولہ کروڑ روپے اضافی دے دیئے‘ یہ ایشو بھی سپریم کورٹ ہینڈل کر رہی ہے‘ کرپشن اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات بھی سپریم کورٹ کر رہی ہے‘ آبادی کنٹرول کرنے کا کام بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے‘ پینے کے صاف پانی کا بندوبست بھی ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے کرنا ہے‘ تجاوزات بھی سپریم کورٹ نے ہٹانی ہیں‘ دبئی میں جائیدادوں کا حساب بھی عدالت نے کرنا ہے‘ اعظم سواتی کا نام بھی کابینہ کی فہرست سے چیف جسٹس نے نکالنا ہے اور اب اورنج لائین کے ٹھیکیدار کو چیک بھی سپریم کورٹ نے دینا ہے تو پھر حکومت کا کیا کام ہے‘ یہ کہاں ہے‘ یہ کس مرض کی دواء ہے، ملک میں پہلی بار سردیوں کے موسم میں بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے‘ گیس بھی غائب ہے‘ ایکسپورٹس بھی کم ہو رہی ہیں‘ مالیاتی ذخائر بھی گر رہے ہیں‘ گردشی قرضے بھی 14 سو ارب روپے ہو چکے ہیں‘ملکی قرضوں میں بھی 22 سو 40 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال بھی یہ ہو چکی ہے کہ کل مسلح افراد سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی گاڑی کے سامنے بھی کھڑے ہو گئے‘ آخر گورنمنٹ کہاں ہے؟ اگر ہے تو یہ کام کیوں نہیں کر رہی‘ کیا کیپسٹی کا ایشو ہے یا پھر نیت کا فقدان ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…