تحریک انصاف کی شاہ خرچیاں جاری!نعیم الحق ،وزیر اعظم کی سادگی مہم کو روندتے ہوئے اپنے ذاتی ملازم سمیت کتنے افراد کو لیکر چین چلے گئے ؟عمران خان کی پریشانی بھی بڑھ جائیگی

19  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی شاہ خرچیوں کو کم کرنے اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب حکومت میں آنے کے بعد کئی حکومتی اراکین کفایت شعاری پالیسی کی دھجیاں اْڑاتے ہوئے نظر آئے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق اپنے ذاتی دوستوں کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 20 رْکنی وفد چین روانہ ہوا۔ اس وفد میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا ذاتی ملازم بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق عدیل مرزا نعیم الحق کا ذاتی ملازم ہے جو اس دورے میں ان کے ہمراہ روانہ ہوا۔ عدیل مرزا کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود عدیل مرزا کو تنخواہ پارٹی فنڈ سے ادا کی جاتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی اس حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ اور کفایت شعاری کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب حکومتی اراکین سرکاری دوروں پر بھی من مرضی کے لوگوں کو لے جانا شروع ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان جہاں سابق حکمران جماعتوں کو موروثی سیاست کرنے اور قریبی ساتھیوں کو عہدوں سے نوازنے پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن اپنے ذاتی دوستوں کو حکومتی عہدے دینے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عمران خان کے ساتھ طویل وابستگی رکھنے والے اور برسوں سے بنی گالہ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نعیم الحق پہلے ہی عمران خان کے سیاسی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا درجہ وزیر مملکت کا ہے۔ نعیم الحق اور دیگر دوستوں کی سرکاری عہدوں پر تعیناتی پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا سامنا ہے تاہم اب حکومتی اراکین نے بھی اپنے قریبی افراد کو نوازنا شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…