چیئرمین نیب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات!! ملاقات کیوں کی؟جسٹس (ر)جاوید اقبال نے خاموشی توڑ دی

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے نیب کے فنڈز ریلیز کروانے کیلئے ملا تھا، دیانتداری ار ایمانداری کانچ کی گڑیا نہیں کہ وزیراعظم سے ایک ملاقات میں ٹوٹ جائیگی، چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی وجہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

وجہ بتاتے ہوئے اعتراض کرنیوالوں کو کرارار جواب دیدیا ہے۔ جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ دیانت داری اور ایمانداری کانچ کی گڑیا نہیں ہے کہ وزیراعظم سے ایک ملاقات میں ٹوٹ جائے۔میں وزیراعظم عمران خان سے نیب کے فنڈز ریلیز کروانے کیلئے ملا تھا جو کہ میری ذمہ داری بھی ہے، اگر وزیراعظم سے براہ راست مل کر مسئلے کے حل کیلئے درخواست نہ کرتا تو اس کا اثر نیب کے ملازمین کی تنخواہوں پر پڑنا تھا۔ نیب کے فنڈز کے حوالے سے پھر مجھے کس سے ملنا چاہئے تھا؟ واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر اپوزیشن جماعتوں جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تھی جبکہ اب بھی اپوزیشن جماعتیں نیب کارروائیوں کو حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دیتی ہیں۔چیئرمین نیب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر اپوزیشن جماعتوں جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی تھی جبکہ اب بھی اپوزیشن جماعتیں نیب کارروائیوں کو حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دیتی ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے ملاقات پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ کیونکہ نیب میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کے کئی رہنمائوں کی انکوائریاں بھی چل رہی ہیں تو ایسے میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا وزیراعظم عمران خان سے ملنا مناسب نہیں تھا۔ نیب کا جانبدارانہ کردار ہی اس کی پہچان بننا چاہئے جبکہ اس ملاقات سے ایسا تاثر ملا کہ شاید حکومت نیب میں اپنے رہنمائوں کے کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…