آئی پی ایل میچ کے دوران گیند لگنے سے سکیورٹی اہلکار کی آنکھ ضائع ہوگئی

17  مئی‬‮  2015

کولکتہ(نیوزڈیسک) آئی پی ایل کے میچ میں بلے باز کی جانب سے لگائے گئے چھکے کی بال کسی سٹیڈیم میں تعینات سیکورٹی اہلکار کو لگی جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے میدان میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے زودار ہٹ لگائی اور گیند ہوا میں تیرتی ہوئی باو نڈری لائن کے پار ہوگئی اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی بائیں آنکھ پر جا لگی جس کے نتیجے میں اہلکار کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوئی اور وہ ایک آنکھ کی بینا ئی کھو بیٹھا۔واقعہ کی خبر ملتے ہی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پولیس اہلکار سے معذرت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس اہلکار کو اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس خبر سے شدید دھچکا لگا اور آپ کی آنکھ ضائع ہونے پر غم کی کیفیت میں ہوں اور میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔دوسری جانب کرکٹ بال کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کے علاج کے اخراجات پولیس ڈیپارٹمنٹ ادا کر رہا ہے تاہم اسے خوف ہے کہ آنکھ کے ضائع ہونے سے اس کے والد کی ملازمت جا سکتی ہے



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…