جائو جو کرنا ہے کر لو، اپنی حد میں رہو، بے شرمی کی حد ہوتی ہے۔۔ فیصل واوڈا تمام حدود کراس کر گئے ، ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کو لائیو پروگرام میں کیا کچھ کہہ گئے ؟جاوید چوہدری کو پروگرام فوری ختم کرنا پڑ گیا

24  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا تمام حدود کراس کر گئے، ن لیگ کی خاتون رکن عظمیٰ بخاری کے بارے میں لائیو پروگرام میں غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال۔ تفصیلات کے مطابق نجی  ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے خاتون ہونے کا بھی لحاظ نہ کیا اور ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کے بارے میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے

جس پر عظمیٰ بخاری نے بھی فیصل واوڈا کو کھری کھری سنا دی۔ فیصل واوڈا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شو پر دیکھ رہا تھا کہ بے شرمی، بے حیائی اور ڈھٹائی کی جا رہی ہے، میں بڑی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، ن لیگ کو یہ کورس کہاں سے ملا ہے؟پیدائشی ہے ، ان کے خون میں شامل ہے؟یا حکومت کرتے کرتے اتنے ڈھیٹ ہو گئے ہیں۔ فیصل واوڈا کے ان غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال پر عظمیٰ بخاری بھی تپ گئیں اور انہوں نے فیصل واوڈا کو کہا کہ اپنی حد میں رہو، اپنی زبان کو درست کرو، میں نے بہت برداشت کر لی ہے تمہاری بدتمیزی، عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو بدتمیز انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں بات کرنا آتی ہی نہیں تمہارے پاس کسی سیاسی بات کا جواب ہی نہیں ہوتا اور آجاتے ہوئے بات کرنے میں نے پورے پروگرام میں تمہیں بہت برداشت کیا ہے، جس پر فیصل واوڈا عظمیٰ بخاری کو اپنی حدود میں رہنے کا کہتے رہے۔ فیصل واوڈا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آپ کیا کرینگی ، مجھے اٹھوا لینگے اپنے گلو بٹوں سے ، جائو جا کر جو کرنا ہے کرو، جائو جا کر گھر میں چولہا چوکھا کرو، اس موقع پر فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں بے شرمی، بے غیرتی کی جانب نہ لے جایا جائے ہم اتنے ڈھیٹ نہیں ، ہمیں اپنی عزت پیاری ہے جس پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب قبضہ گروپ والے ہمیں بتائیں گے۔ اس موقع پر صورتحال خراب ہونے پر پروگرام کے میزبان جاوید چوہدری نے پروگرام کو مزید جاری نہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پروگرام کو اس طرح کی صورتحال میں مزید جاری نہیں رکھ سکتا۔ جاوید چوہدری نے اس موقع پر دونوں رہنمائوں کو کہا کہ دونوں تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کریں دونوں پڑھے لکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…