پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے دوران 912 پوانٹس کا اضافہ،سرمایہ کار میدان میں آگئے، زبردست پیش رفت

20  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتہ کے آخری روز مارکیٹ 38 ہزار468 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ جمعہ کے روز مارکیٹ میں 448.02 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں کل 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ کے دوران 135 ارب روپے بڑھ گئی اور کاروبار ی ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ

کیپ 7 ہزار840 ارب روپے ہوگئی۔اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے آخری تین دن مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا۔ فرٹیلائیزر سیکٹر کے اچھے فنانشل رزلٹ آنے پر سیکٹر کے شیئرزمیں بہت زیادہ کاروبار ہوا جس کی وجہ سے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔اسی طرح سیمنٹ کی فروخت کے حوالے سے دوسرے کوارٹر کے حوصلہ افزاء اعداد و شمار پر سیمنٹ کمپنیوں کے شئیرز میں بھی کافی کاروبار دیکھا گیا۔اسی طرح تیل اور آٹو سیکٹر نے بھی اس ہفتہ کے کاروبار میں تیزی کے رجحان میں اپنا کردار ادا کیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…